ہاں! میں محمد علی جناح ہوں۔۔۔! نازش ہما قاسمی ہاں میں محمد علی جناح ہوں، جی وہی محمد علی جناح جو پاکستانیوں کے لیے قائد اعظم اور ان دنوں ہندوستان میں بھگوا پارٹیوں کے لیے فائد اعظم ہوں۔ میری پیدائش ۲۵؍دسمبر ۱۸۷۶ کو پونجا جناح کے یہاں متحدہ ہندوستان کے کراچی میں ہوئی۔میں خوجہ اسماعیلی فرقہ سے تھا؛ لیکن بعد میں مَیں نے بارہ امامی مسلک اختیار کرلیاتھا، میری بہن کا نام فاطمہ جناح ہے ، میری بیوی کا نام مریم جنا ح ہے جو کہ پارسی تھی اور میری بیٹی کا نام دینا واڈیا ہے جو ابھی کچھ دنوں قبل ہی فوت ہوئی ہے۔ میری وفات ۱۱؍ستمبر ۱۹۴۸ کو پاکستان میں ہوئی، میری نماز جنازہ میری وصیت کے مطابق وقت کے بڑے عالم دین علامہ شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی۔ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی کے ایک ہائی اسکول سے حاصل کی ۔ میں نے بیس سال کی عمر سے ہی ممبئی میں وکالت شروع کردی تھی اور میں اس وقت شہر کا واحد مسلم وکیل تھا۔ ہاں میں ایک کامیاب وکیل تھا جس نے ا پنی وکالت سے بال گنگا دھر تلک کے خلاف غداری کے مقدمے میں ان کا کامیاب دفاع کیا۔ہاں میں وہی جناح ہوں جسے سروجنی نائیڈو نے ہندو مسلم اتحاد کا س...